20 اگست ، 2013
لندن…انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ رواں برس 40 صحافی قتل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے ماہ جنوری سے جون تک کے عرصہ کے دوران 40 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا اور دیگر 27 ہلاکتوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صحافی شام میں لقمہ اجل بنے جن کی تعداد 8 ہے جبکہ بھارت میں چھ صحافی اور پاکستان میں صحافی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 5 صحافی مارے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک میں صحافیوں کے قاتل کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔