16 مارچ ، 2012
لاہور … پاکستان میں کوریا کے سفیر چونگ چی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے تجارتی وفود کو زیادہ سے زیادہ ویزے جاری کئے جائیں گے۔ کورین سفیر نے یہ بات لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ اور سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر سے ملاقات کے دروان کہی۔ کورین سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان میں انرجی کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے اور جائزہ لے رہا ہے کہ کس طرح کے پلانٹ لگا ئے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے وہ کوشش کریں گے کہ اس کی ویکسین کی تیاری میں مدد فراہم کریں۔