پاکستان
22 اگست ، 2013

کورنگی بم دھماکہ کھلی دہشت گردی اورقابل مذمت اقدام ہے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے کورنگی نمبر5آرمی کے ٹرک پر ہونے والے میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی اورانتہائی بزدلانہ اقدام قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردکراچی میں بم دھماکے کرکے معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے دھماکے میں شہیدہونیوالے شہری اور فوجی جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورزخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔الطا ف حسین نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم نوازشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کورنگی میں بم دھماکے کانوٹس لیا جائے اوردھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمد کو فون کرکے ان کے والد اکرام الدین احمد جمالوی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر صغیراحمد سے کہاکہ والدین ، نعمت خداوندی ہوتے ہیں ۔ وہ خواہ کتنے ہی ضعیف کیوں نہ ہوجائیں ان کی موجودگی ہی بہت بڑا سہارا ہوتی ہے اور ان کی دعائیں ہرمشکل اور آزمائش سے نمٹنے میں تقویت اور سہارا فراہم کرتی ہیں،الطاف حسین نے ڈاکٹر صغیر سے کہاکہ مجھے آپ اور آپ کے اہل خانہ کے دکھ کا احساس ہے، میں اور تحریک کے تمام ساتھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور مرحوم کو اپنی جواررحمت میں بلندمرتبہ عطا فرمائے ۔(آمین)۔

مزید خبریں :