کاروبار
16 مارچ ، 2012

مختلف ٹیکسوں میں کمی کی تجاویز تیار کر رہے ہیں، چیئرمین ایس ای سی پی

مختلف ٹیکسوں میں کمی کی تجاویز تیار کر رہے ہیں، چیئرمین ایس ای سی پی

اسلام آباد … سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین محمد علی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں کارپوریٹ انکم ٹیکس اور مشترکہ کاروبار کیلئے ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجاویز تیار کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایس ای سی پی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی اور چیئرمین ایف بی آر ممتاز رضوی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین نے کہا کہ کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح کم کی جائے تو رجسٹریشن اور ٹیکسیشن کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔ چیرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس سال 1952 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ مارچ کے وسط تک 11 کھرب 23 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوچکا ہے اور سندھ ریونیو بورڈنے 13 ارب روپے کا سیلز ٹیکس جمع کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایس ای سی پی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت کے ذریعے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھ سکے گا۔

مزید خبریں :