17 مارچ ، 2012
واشنگٹن . . . . .واشنگٹن میں سوڈان کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران حراست میں لیے گئے ہالی وڈ اسٹار جارج کلونی سمیت تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔احتجاج سوڈان کی جانب سے امدادی سامان جنوبی سوڈان کے سرحدی علاقوں تک لے جانے سے روکنے پر کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں ہالی وڈاسٹار جارج کلونی ،امریکا میں انسانی حقوق کے ہیرو مارٹن لوتھر کنگ کے بیٹے اور کئی کانگرس ارکان نے حصہ لیا۔ پولیس نے ان افراد کو سوڈان کے سفارت خانے کے احاطے سے نکل جانے سے انکار پر گرفتار کیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد انھیں رہا کردیاگیا۔جارج کلونی نے الزام لگایا کہ جنوبی سوڈان سے ملحقہ علاقے میں ڈھائی لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ سوڈانی فوج نہ صرف امدادی اشیا کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے بلکہ غیرمسلح افراد پر حملے بھی کررہی ہے۔