انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2012

اس سال ہی اپنے سیف کی دلہن بنوں گی، کرینہ کا اعلان

اس سال ہی اپنے سیف کی دلہن بنوں گی، کرینہ کا اعلان

ممبئی… کرینہ کپوراور سیف علی خان کی شادی کی مختلف تاریخیں سامنے آتی رہی ہیں تاہم اب کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی رواں سال کے آخر میں کریں گی۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کا ان کے پرستاروں کو بے صبری سے انتظار ہے اوربالی وڈکے اسٹارجوڑے سے متعلق مختلف خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، لیکن اب کرینہ نے کہہ دیا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ فلم’ ہیروئن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شادی فلم مکمل ہونے کے بعد ہی کریں گی۔تاہم انھوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ شادی اسی سال ہوگی اور تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :