17 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے سات سو سے زیادہ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور نرسوں کو صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں خالی آسامیوں اور مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھرتیوں کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جا ئے گا جبکہ صوبہ کے تمام بی ایچ یوز اورڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹراسپتالوں میں بھرتی کے لیے کوٹہ مختص کیا جا رہا ہے۔