پاکستان
28 اگست ، 2013

امریکا میں پاکستانی اسنولیپرڈ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

امریکا میں پاکستانی اسنولیپرڈ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نیویارک…نیویارک میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسنو لیپرڈ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں جنم لینے والے ننھے اسنو لیپرڈ کے باپ کا نام لیو ہے۔ لیو کا تعلق پاکستان کے شمالی علاقے سے ہے۔ اس کی ماں اور بہن بھائی 2005 کے زلزلیمیں ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد اسے نیو یارک کے چڑیا گھر کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ چڑیا گھر میں لیو اور مایا کا جوڑا بنایا گیا جس کے بعد اس سال نو اپریل کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ ننھے اسنو لیوپرڈ کا ابھی کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :