دلچسپ و عجیب
29 اگست ، 2013

برطانوی شخص نے گھر میں 20ہزار خالی دودھ کی بوتلیں جمع کرلیں

 برطانوی شخص نے گھر میں 20ہزار خالی دودھ کی بوتلیں جمع کرلیں

لندن… این جی ٹی…شو ق کا کوئی مول نہیں ہوتاجس کیلئے لوگ لاکھوں کروڑوں روپے بھی خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ برطانوی کاؤنٹی وار سیسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے65سالہ اسٹیو وہیلرکو ہی دیکھ لیں جو دودھ کی بوتلیں جمع کرنے کا عجب شوق میں مبتلا ہیں۔ وہیلر کے شوق کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے پچھلے تیس سالوں میں20ہزار سے زائد کانچ کی بوتلیں اپنے گھرمیں جمع کر لی ہیں جن پر خرچ کی گئی رقم1لاکھ پاؤنڈ تک جاپہنچی ہے۔ وہیلرکو بچپن سے ہی خالی بوتلیں جمع کرنے میں بے حد دلچسپی تھی اور اپنی اسی دلچسپی کے پیشِ نظر اس نے اپنے گھر کے احاطے میں ایک میوزیم بھی بنا لیا ہے جہاں موجود ہزاروں بوتلوں میں سے17ہزاربوتلیں مقامی ہیں جبکہ ڈھائی ہزار بوتلیں دیگرممالک سے منگوائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :