17 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم کی واردتوں میں ملوث 25 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 25 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان اسٹریٹ کرائمز،ڈکیتی،رہزنی،بھتا وصولی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں،اور پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے 14 پستول، ایک خنجر اور 11 چھینئے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔