17 مارچ ، 2012
پشاور … پشاور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 5 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق آپریشنز تھانہ گلبرگ، خان رازق شہید اور تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں کیے گئے، جس کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں مطلوب 5اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے 6 پستول، 8 کلو گرام چرس اور 4 بوتل شراب بھی برآمد کرلیا۔