انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2012

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ اور جیا بچن ارب پتی نکلے

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ اور جیا بچن ارب پتی نکلے

ممبئی … بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا خاندان ارب پتی لوگوں میں شمار ہوتا ہے، بالی ووڈ پر 40 برسوں سے اداکاری کے جوہر دکھانے والے امیتابھ بچن 9 گاڑیوں کے مالک ہیں۔ امیتابھ کے پاس 2 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مرسڈیز 350 ہے۔امیتابھ کے پاس 6 کروڑ 84 لاکھ روپے کی رولز رائس ہے جبکہ ان کے پاس 1 کروڑ 54 لاکھ روپے کی مرسڈیز 350 ایل بھی موجود ہے۔ امیت جی کے پاس 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی پورشے کیمن اور ایک ٹریکر بھی ہے۔ امیتابھ بچن کی بیوی جیابچن بھی کسی سے پیچھے نہیں،ان کے اثاثوں کی مالیت 164 کروڑ روپے ہے جبکہ امیتابھ بچن کے اثاثوں کی مالیت 723 کروڑ روپے ہے۔ جیا بچن کے پاس 24 کروڑ روپے کے زیورات ہیں۔ امیتابھ بچن کے پاس 16 لاکھ روپے کا ایک پین بھی ہے جبکہ ان کے پاس 3 کروڑ روپے کی گھڑیاں بھی ہیں۔ جیا بچن 2 گاڑیوں کی مالکہ ہیں جبکہ ان کے پاس موجود لیکسز کی قیمت 54 لاکھ روپے ہے۔ جیا بچن کے پاس ایک لاکھ 69 ہزار روپے نقد ہے۔ جیا بچن نے 7 کروڑ 81 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ امیتابھ بچن کے پاس 3 کروڑ 6 لاکھ روپے نقد ہیں۔ امیتابھ بچن کے بینک اکاوٴنٹ میں 1 ارب 73 کروڑ 34 لاکھ روپے ہیں۔ امیتابھ کے دیگر مالی اداروں میں بھی 28 لاکھ روپے کے ڈپازٹ ہیں۔ امیتابھ مختلف بینکوں کے 8 کروڑ 29 لاکھ روپے کے مقروض ہیں اور انہیں ابھیشیک اور ایشوریا سمیت دیگر افراد کو 1 ارب 79 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ امیتابھ بچن نے 1 ارب 25 کروڑ روپے مالیاتی اداروں میں رکھے ہیں۔

مزید خبریں :