پاکستان
02 ستمبر ، 2013

ڈی ایٹ کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

ڈی ایٹ کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد…ڈی ایٹ کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں ڈی ایٹ ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں تینتیسویں ڈی ایٹ کمیشن اجلاس کا افتتاع وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائشیا، ایران، ترکی، مصر اور نائجریا کے مندوبین کے علاوہ تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سیدعلی محمد موسوی بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈی ایٹ ممالک کے بیچ تجارت کی وسعت و فروغ پر خصوصی غور کیا جائے گا۔ پاکستان نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ سمیت تمام ڈی ایٹ معاہدوں کی توثیق کی ہوئی ہے، پی ٹی اے پر پاکستان کی صدارت کے دوران عمل درآمد کی توقع ہے۔ اجلاس کی سائڈ لائنز پر ڈاکٹر موسوی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں منعقدہ ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالی تھی، جو 2014تک رہے گی۔

مزید خبریں :