دنیا
18 مارچ ، 2012

ایمسٹرڈم:15 لاکھ یورومنی لانڈرنگ کیس میں5 پاکستانیوں کو سزا

ایمسٹرڈم:15 لاکھ یورومنی لانڈرنگ کیس میں5 پاکستانیوں کو سزا

ایمسٹرڈم.....ایمسٹرڈم ڈسٹرکٹ کورٹ نے پانچ پاکستانی شہریوں کو منی لانڈرنگ کے جرم میں سزا سنادی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق غیرقانونی تنظیموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو ایمسٹرڈم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے سزا سنائی۔ پانچوں پاکستانی شہریوں پر 15 لاکھ یوروز کی منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔ جس پر عدالت نے دو پاکستانی شہریوں کو ڈھائی سال اور ڈیڑھ سال کی سزا سنائی، جبکہ دو کو پانچ مہینے اور ایک کو معاونت کرنے کے باعث سات دن قید کی سزا سنائی۔

مزید خبریں :