پاکستان
18 مارچ ، 2012

بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کا امکان

بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کے سبب موسم بدستور سرد ہے۔ تاہم سندھ میں گرمی بڑھتی جارہی ہے۔اسکردو ، استور ، غذر اور چترال میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جبکہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور ہلکی برف باری ہوئی ،، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز استور میں سب سے زیادہ 07 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ پٹن اور کالام میں 05 جبکہ چترال میں 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔ چترال ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 03 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10، لاہور میں 14جبکہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :