04 ستمبر ، 2013
راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت 163ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ معمول کی ماہانہ کانفرنس تھی جس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔