18 مارچ ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپرنامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق سریاب روڈمنیرمینگل روڈریلوے کراسنگ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تندورپرکام کرنے والے نوجوان بسم اللہ کوشدیدزخمی کردیا زخمی طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑگیا۔واقعہ کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کوضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا،مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔