پاکستان
18 مارچ ، 2012

بہاول پور:کاراُلٹنے سے خاتون اوربچے سمیت4افراد جاں بحق

بہاول پور:کاراُلٹنے سے خاتون اوربچے سمیت4افراد جاں بحق

بہاول پور …بہاول پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لنڈن سے شہداد پور جانے والی کار نور پور نورنگا کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس سے کار میں سوارخاتون،بچہ اور 2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :