05 ستمبر ، 2013
کراچی …جامعہ کراچی میں جامعات کے ترمیمی بل 2013 کے خلاف کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے تحت احتجاج کیا گیا۔ جامعہ کراچی میں ہونے والے احتجاج میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر مطاہر احمد کا کہنا تھا کہ بل میں کچھ شقیں جامعات کی آزادی کے خلاف ہیں جنہیں فی الفور واپس لیا جائے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ اگر پندرہ دن میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔جامعہ کراچی میں اساتذہ کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔