18 مارچ ، 2012
نوشہرہ…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے،جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں اب تک اٹھارہ سو سے زیادہ خاندانوں کا اندراج کیا جاچکا ہے۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقوں سپاہ،اکاخیل،ملک دین خیل اور قمرخیل میں آپریشن کے باعث مقامی آبادی محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے۔نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں نقل مکانی کرنے والے 1897خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ایف ڈی ایم اے کے مطابق آٹھ سو خاندانوں کو خیمے اور خوراک کا امدادی پیکیج فراہم کردیا گیا ہے۔ جس میں چینی آٹا،دالیں، چاول چائے اور گھی شامل ہیں۔