18 مارچ ، 2012
میڈرڈ …فارن ڈیسک…ا سپین کے قومی قرضوں کا حجم ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ بینک آف ا سپین سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے عوامی قرضوں (پبلک ڈیٹ) کا حجم گذشتہ سال کے آخر میں 734.96 ارب یورو تک آ گیا ہے جو سالانہ معاشی پیداوار کے 68.5 فیصد کے برابر ہے۔ بینک کے مطابق قرضوں کا یہ حجم 2010ء سے 66 فیصد زیادہ ہے اور یورپی یونین کی متفقہ حد سے تجاوز کر چکا ہے جو کہ جی ڈی پی کے 60 فیصد کے برابر مقرر ہے۔ا سپین میں 1995ء کے بعد سے عوامی قرضوں کا یہ بلند ترین حجم ہے۔ا سپین پر قرضوں کا بوجھ 2008ء کی پہلی سہ ماہی سے بڑھ رہا ہے اور نئی حکومت دسمبر 2011ء میں قائم ہوئی۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ 2012ء میں ا سپین کے عوامی قرضوں کا حجم معاشی پیداوار کے 73.8 فیصد اور 2013ء میں 78 فیصد تک آ جائے گا۔