پاکستان
18 مارچ ، 2012

پاک بھارت میچ:پشاور میں دن بھر سڑکیں اور بازارویران رہے

پشاور…ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران اتوار لو پشاور کی سڑکیں ویران اور بازار سنسان نظر آئے۔ شائقین کرکٹ گھروں میں بیٹھے میچ دیکھتے رہے۔پشاور میں صبح ہی سے سڑکیں ویران نظر آئیں۔ ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم دیکھنے کو ملی۔ صدر اور شہر سمیت پشاور کے مختلف بازار بھی تقریباً بند رہے۔ چند ایک دکانیں کھلی رہیں تاہم وہاں بھی خریدار نہ ہونے کے برابر تھے۔ کیوں کہ پشاور کے شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کو کیسے مس کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :