پاکستان
18 مارچ ، 2012

میمو کمیشن کی حسین حقانی کو اسلام آباد بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

میمو کمیشن کی حسین حقانی کو اسلام آباد بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

اسلام آباد … میمو کمیشن نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو اسلام آباد ہائی کورٹ آکر پیش ہونے کی ہدایت کردی، 26 مارچ کو ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ حسین حقانی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمیشن جلد از جلد کسی نتیجے پر پہنچے جس کے لئے وہ کل ہی کمیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ میمو تحقیقاتی کمیشن نے حسین حقانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد آکر پیش ہوں۔ میمو کمیشن کے مطابق حسین حقانی کا 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی ملزم حسین حقانی نے کہا ہے کہ میں متاثرہ شخص ہوں، مجھے میڈیا میں بدنام کیا گیا، کمیشن کے سامنے کل ہی پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کراسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میمو کیس کے باعث مجھے سفیر کا عہدہ چھوڑنا پڑا، میں چاہتا ہوں کمیشن جلد از جلد کسی نتیجے پر پہنچے۔

مزید خبریں :