18 مارچ ، 2012
پشاور … سابق افغان وزیراعظم اور حزب اسلامی کے قائد گلبدین حکمت یار کی صاحبزادی مریم گلبدین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی سے افغان خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حزب اسلامی زنان افغانستان کے زیر اہتمام شمشتو کیمپ میں امن کے قیام میں خواتین کے کردار کے موضو ع پر سیمینار کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں مریم گلبدین نے بتایا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی میں وہاں کی خواتین کی عزت محفوظ ہے اور نہ ہی انہیں جائز حقوق مل رہے ہیں۔ مریم گلبدین کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے افغان خواتین کو جہاد بالقلم کی ہدایت کی ہے تاکہ افغان خواتین زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے موٴثر کردار ادا کرسکیں۔ مریم گلبدین نے افغانستان سے امریکی افوج کے انخلا کو فوری طور پرممکن بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔