انٹرٹینمنٹ
10 ستمبر ، 2013

سینڈرا بولوک ان دنوں اپنی نئی فلم”گریویٹی“کی پروموشن میں مصروف

سینڈرا بولوک ان دنوں اپنی نئی فلم”گریویٹی“کی پروموشن میں مصروف

ٹورنٹو…آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اسٹار سینڈرا بولوک ان دنوں اپنی نئی فلم”گریویٹی“کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں جو آسکر ملا ہے ۔ وہ خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتیں۔ ”گریویٹی“ فلم ہے ،،، خلا میں پیش آئے ایک حادثے کے بارے میں۔جہاں خلا باز اور انجنئیر ز زندہ رہنے کی جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹورنٹو میں گریویٹی کی پروموشن تقریب ہوئی تو سینڈرا نے جہاں نئی فلم پر بات کی۔ وہیں کمالِ انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم ”دی بلائنڈ سائیڈ“ میں جو آسکر ایوارڈ ملا وہ خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتیں۔سینڈرا نے کہا وہ اپنی ہر نئی فلم میں خود کو آسکر کا اہل ثابت کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔گریویٹی 4 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ جس میں سینڈرا کے ساتھ جارج کلونی اور ایرک مائیکل نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :