18 مارچ ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارت کے شعبے میں مزید آسانیاں پیدا کریں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کے مواقع فراہم کریں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر بھارتی قانون ساز اسمبلی ہریانہ کے وفد سے ملاقات میں کہی، بھارتی وفد کی قیادت اجے سنگھ چاوٴلہ نے کی جبکہ وفاقی وزیر برائے ہیومن ریسورس چوہدری وجاہت حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، اس کے ذریعے دونوں طرف کی عوام کو بھی قریب آنے کا موقع ملے گا ۔