پاکستان
18 مارچ ، 2012

ملتان:پاک بھارت میچ کے دوران موسیٰ گیلانی کا حلقہ بجلی سے محروم

ملتان …وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ملتان میں انہی کے صاحبزادے کے حلقہ میں پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این۔ اے 148 جہاں سے گزشتہ ماہ ہی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، اس حلقہ کے مختلف علاقوں ٹاٹے پور ، بستی عالمگیر ، قادرپوراں ، ناگ شاہ چوک میں پاک بھارت میچ کے دوران کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی طور پر احکامات جاری کئے تھے کہ پاک بھارت میچ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ اس حوالے سے ملتان کے متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ میپکو حکام سے انہوں نے کئی بار رابطہ کیا ہے جن سے انہیں یہ جواب موصول ہوا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد ان علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :