18 مارچ ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی روڈ پر ڈاکووٴں نے اتوار کو دولہا، دلہن اور باراتیوں کو لوٹ لیا، طلائی زیورات اور نقدی سے ۔دولہا رانا ساجدنے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکووٴں نے دلہن سے طلائی زیورات بھی اتروالیے۔اور لوگوں کے احتجاج کرنے پر تھپڑ بھی مارے۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ چند گز کے فاصلے پرپولیس موبائل کھڑی تھی تاہم انھوں نے کوئی کارروائی نہ کی،باراتیوں نے بتایا کہ جب ڈاکوفرار ہوگئے توپولیسموقع پر پہنچی۔دریں اثناء سی پی او احسان طفیل نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی کے بارے میں ملنے والی شکایت کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔