18 مارچ ، 2012
برلن … انسانی حقوق کے سماجی کارکن یو آخم گاوٴک جرمنی کے صدر منتخب ہو گئے۔ جرمنی کی قومی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں قومی اور علاقائی ارکان پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے ذریعے یوآخم گاوٴک کو نیا صدر منتخب کیا۔ مشرقی جرمنی سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ سماجی کارکن یوآخم گاوٴک کو 991 ووٹ ملے جبکہ مد مقابل بیٹ کلارسفیلڈ نے 126 ووٹ حاصل کئے۔ جرمن باشندوں کا خیال ہے 1989ء میں امن احتجاج کے ذریعے دیوار برلن کو گرانے میں کردار ادا کرنے والے اہم رکن گاوٴک ایوان صدر کا وقار بحال کریں گے کیونکہ مالیاتی اسکینڈل کی وجہ سے سابق صدر کرسٹین ولفن کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔