انٹرٹینمنٹ
12 ستمبر ، 2013

بالی ووڈسائنس فکشن فلم’کرش تھری‘ کے پہلے گانے کی وڈیو جاری

بالی ووڈسائنس فکشن فلم’کرش تھری‘ کے پہلے گانے کی وڈیو جاری

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں’کوئی مل گیا‘ اور’ کرش ‘کے بعدہریتک روشن کی سائنس فکشن سیریز کا تیسرا حصہ’کرش تھری‘ریلیز کے لیے تیار ہے جسکے ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیوبھی جاری کردی گئی ہے۔سمیر انجان کے تحریر کردہ’رگھوپتی راگھو‘کے بولوں پرمبنی اس گانے کو نیرج شریدھر،مونالی ٹھاکراور باب کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ہریتک اور پریانکا چوپڑا ایک فنکشن میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسکا میوزک ہریتک کے چچا راجیش روشن نے ترتیب دیا ہے ۔فلمساز و ہدایتکار راکیش روشن کی اس فلم میں ہمیشہ کی طرح انکے صاحبزادے ہریتک روشن بحیثیت روہت مہرا(باپ)، کرشنا مہرا(بیٹا) کے علاوہ پوتے کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کرش میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ہریتک نے پچھلی فلم میں دو روپ بھرے تھے جس میں مرکزی ہیرو کیساتھ ساتھ والد کا کردار بھی خود انہوں نے ہی نبھایا تھا تاہم فلم کے سیکوئل میں اس کردار کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سپر ہیرو کا کردار کرش کے بیٹے کو سونپا گیا ہے۔ فلم کی کہانی کا تسلسل وہیں سے جوڑا گیا ہے جہاں پر پچھلی فلم کرش ختم ہوئی تاہم اس بار فلم میں ولن کے کرداروں کے لیے وویک اوبرائے اور کنگنا رناوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا سمیت ریکھا اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہونگی۔سائنس فکشن اسٹنٹس اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم کرش تھری رواں سال4نومبر کو 2Dاور 3Dفارمیٹس میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :