انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2013

بھارتی کرکٹر اور لیجنڈ سچن ٹنڈولکر فلم اسٹار شاہد کپور کے مداح

بھارتی کرکٹر اور لیجنڈ سچن ٹنڈولکر فلم اسٹار شاہد کپور کے مداح

ممبئی…بھارتی کرکٹر اور لیجنڈ سچن ٹنڈولکر فلم اسٹار شاہد کپور کے مداح نکلے۔لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور کرکٹرسچن ٹنڈولکر،جن کی ایک دنیا دیوانی ہے،خود شاہد کپور کے مداح نکلے۔ بے شمار رکارڈ بنانیوالیاور دنیا بھر کے شائیقین کرکٹ کے دل میں جگہ بنانے والے سچن ٹنڈولکرشاہد کپور کو بہت پسند کرتے ہیں،اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ سچن ان دنوں شاہد کپور کی فلم پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کی پروموشن میں مصروف ہیں اورسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کو شاہد کپور کی یہ فلم دیکھنے کے پیغامات دے رہے ہیں۔شاہد کپور جو خود سچن ٹنڈولکر کے فین ہیں ،سچن کی اس کرم نوازی پر حیران بھی ہیں اور خوش بھی۔ شاہد 20 ستمبرکو ریلیز ہونے والی پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو کی کامیابی کے لیے مزید پْرامید ہو چلے ہیں۔

مزید خبریں :