19 مارچ ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو چار روزہ بند ش کے بعد تین دن کے لئے گیس بحال کردی گئی۔پیدواری عمل شروع ہونے سے بے روزگار دہاڑی دار مزدوروں کو کا م مل گیا۔ محکمہ سوئی گیس نے ہفتہ وار شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو 15مارچ کی صبح گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی جو چار روز تک معطل رہنے کے بعد آج صبح چھ بجے بحال کر دی گئی ، گیس کی فراہمی بحال ہونے سے صنعتوں میں پیدواری عمل شروع ہو گیا اوریومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی روزگار مل گیا۔ ۔ شیڈول کے مطابق صنعتوں کو 22 مارچ کی صبح گیس کی فراہمی بند کی جائے گی۔