Time 19 فروری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی:کراچی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے کن چیزوں کو ساتھ لانا منع ہے؟

چیمپئنز ٹرافی:کراچی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے کن چیزوں کو ساتھ لانا منع ہے؟
فوٹو: فائل

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا، 29 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اب صرف شائقین کو انتظار ہے ٹیموں کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کا۔

کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ دیکھنے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جائے گی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس لیے ضروری ہے شائقین کرکٹ کو پتا ہو کہ کن معمولی چیزوں کو بھی ساتھ لے جانے پر ان کی اسٹیڈیم میں انٹری نہیں ہوگی۔

شائقین کیلئے کراچی اسٹیڈیم میں کن چیزوں کو لانا منع ہے؟

1: پاور بینک

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین اپنے ساتھ موبائل چارج کرنے کے لیے پاور بینک نہ لے جائیں، سکیورٹی اہلکار  پاور بینک سمیت فینز کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔

2: ائیر پوڈز،ہیڈ فونز، ہینڈ فری

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کو اپنے ساتھ کسی بھی قسم کے ائیرپوڈز، ہیڈ فونز یا ہینڈ فریز ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں اس قسم کی کوئی بھی ڈیوائس ساتھ نہ لے کر جائیں۔

3: چھالیہ ، پان، گٹکا

کراچی کے  نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو چھالیہ ، پان، گٹکا ساتھ لے جانا منع ہے۔ 

4: کھانے پینے کی اشیاء

پانی کی بوتل، چپس، کولڈرنک وغیرہ بھی شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ 

ایونٹ کے تمام میچز  جیوسوپر سے براہ راست نشر ہوں گے۔

مزید خبریں :