کاروبار
19 مارچ ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 3 روز کیلئے بند

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 3 روز کیلئے بند

ملتان… ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح سے 3 روز کے لئے بند کر دیا ہے۔گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے سے تمام صارفین کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں جو سوموار ، منگل اور بدھ تک بند رہیں گے۔ سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی صبح 6 بجے صارفین کے لئے کھولا جائے گا۔ سی این جی کی تین روزہ بندش پرمسافر وین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیشنز پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی معاشی پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :