14 ستمبر ، 2013
ممبئی…بھارتی فلم نگری میں ہوگیا ہے دو ستاروں میں مقابلہ جاری ہے،عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فلم دھوم 3 شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس کا رکارڈ توڑ دے گی۔گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس نے 2009 کی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس کا رکارڈ توڑ ڈالا اور اب تک کی سب سے کامیاب فلم کہلائی۔اب عامر خان کہتے ہیں دسمبر میں ریلیز ہونے والی دھوم 3 ایسی دھوم مچائے گی کہ چنئی ایکسپریس پیچھے رہ جائے گی۔مسٹر پرفیکٹ کہتے ہیں 3 ایڈیٹس کا رکارڈ توڑنے میں4سال لگے جبکہ دھوم 3دوماہ میں ہی چنئی ایکسپریس کا رکارڈ توڑ دے گی۔عامر خان کا دعویٰ ،اپنی جگہ لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ اس مقابلہ کا فاتح کون کہلائے گا۔