کاروبار
19 مارچ ، 2012

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 3 سے 29 روپے فی کلو تک اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 3 سے 29 روپے فی کلو تک اضافہ

اسلام آباد… یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں تین روپے سے لے کر 29 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والی دالوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ،چنے کی دال میں 29 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب اس کی قیمت 78 روپے فی کلو سے بڑھا کر 107 روپے ،دال مونگ 110 روپے سے بڑھا کر 118 روپے ،لال لو بیا 94 روپے فی کلو سے بڑھا کر 115 روپے فی کلو ،دال مسور 75 روپے سے بڑھا 78 روپے ،کالے چنے 75 روپے کلو سے بڑھا کر 102 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروحت ہونے والی دالوں کی قیمتیں ابھی بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت کم ہیں۔

مزید خبریں :