پاکستان
17 ستمبر ، 2013

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد جرائم میں کمی آگئی

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد جرائم میں کمی آگئی

کراچی…کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کے اعدادو شمار میں تو کمی آگئی ہے لیکن پولیس اور رینجرز سات سوسے زاید چھاپوں میں اٹھائے گئے سیکڑوں ملزمان کے خلاف مقدمات اور ان کو عدالتوں میں پیش کیے جانے کے بارے میں بتانے سے قاصر ہے ایک ،دو ،تین چار،پانچ ،چھ سات آٹھ۔کوئی چھپے نہ چھپے ہم آگئے کراچی میں علی الاعلان پولیس اور رینجر کا ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا اور قانون نافذ کرنیوالے حرکت میں آئے جرائم کا گراف بھی گرنے لگا۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے دیئے گئے صرف گزشتہ ایک ہفتے کے اعدادو شمار کا جائزہ لیں تو :9ستمبر سے 16ستمبر تک تقریبا 736آپریشنز کیے گئے۔1300سے زیادہ افراد حراست میں لیے گیے۔مختلف قسم کے300سے زیادہ ہتھیار برآمد کیے گیے۔ٹارگٹڈ ایکشن کے بعد سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کیساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔09ستمبرکوشہرمیں کوئی ہلاکت ہیں ہوئی۔10ستمبرکو پرتشدد واقعات میں 10افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔11ستمبرکوایک شخص کی جان لی گئی۔12ستمبرکو تین افراد ہلاک ہوئے۔13ستمبرکودو افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔14ستمبرکوآٹھ افراد گولیوں کا نشانہ بنے اور15ستمبرکو 3افراد ہلاک ہوئے۔کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 27افراد لقمہ اجل بن گئے یعنی چار افراد کو قتل کیا گیاجو کسی صورت قابل قبول تو نہیں لیکن شہر میں گزشتہ مہینوں کی خونریزی سے کافی حد تک کم ضرور ہے۔تاہم ایک ہفتے میں تقریباً 736ٹارگٹڈ آپریشن میں زیر حراست 1300سے زیادہ افراد کے بارے میں درست معلومات کوئی دینے کو تیار نہیں جس نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔1300ملزمان میں سے کتنوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے؟1300میں سے کتنے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا؟1300ملزمان میں سے جن کے خلاف مقدمات نہیں بنائے گئے وہ کہاں ہیں ؟1300ملزمان میں سے کتنے شک کی بنیاد پر اٹھائے گئے ؟1300ملزمان میں سے کتنوں کو مک مکاکے بعد چھوڑ دیا گیا؟اور سب سے بڑھ کر جن ملزمان کوعدالتوں میں پیش نہیں کیا گیاان کے اہل خانہ اپنے اسیروں کی بے گناہی کہاں پیش کریں؟دہشتگردوں اور جرائم پیشہ ناسوروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن درست قدم ہے لیکن یہ احتیاط بھی لازم ہے کہ مسیحاوٴں کا نشتر کہیں ان پر نہ چل جائے جو کراچی کی بیماری کے ذمہ دار نہیں۔

مزید خبریں :