18 ستمبر ، 2013
کوئٹہ…سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت آج تیسرے دن بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے آج چیئرمین ایف بی آر اورچیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کرلیاہے۔ کل کی سماعت میں سپریم کورٹ نے افغانستان سے اسمگل شدہ گاڑیوں اور دیگر متعلقہ معاملات میں چیئرمین ایف بی آرکوطلب کرلیاہے جبکہ پنجاب سے تین پولیس افسران کو تبادلے کے باوجود ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری بلوچستان سے صوبے کی صورتحال پر مفصل رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔