پاکستان
18 ستمبر ، 2013

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 43 ملزمان زیر حراست

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 43 ملزمان زیر حراست

کراچی…کراچی کے علاقوں بلدیہ ٹاوٴن، پیرآباد،اورنگی ٹاوٴن اور شرافی گوٹھ میں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر 43 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی اورنگی ٹاوٴن چودھری اسد نے بتایا کہ پاکستان بازار میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،جن کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول بھی ملی ہیں، پیرآباد میں گزشتہ روز کریکر بال دھماکے میں ملوث 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جن کی شناخت فاروق،ایازاور طاہر کے نام سے ہوئی ہے، کارروائی میں ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔ایس پی بلدیہ ٹاوٴن شاہ جہاں خان کے مطابق مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتارافرادکے قبضے سے 6 ٹی ٹی پستول اورڈھائی کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی، شرافی گوٹھ سے ایک سٹے کے اڈے کے مالک کوساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا، ملزمان کا گروہ موبائل فون پیغامات کے ذریعے سٹے کا کاروبارکرتاتھا۔

مزید خبریں :