18 ستمبر ، 2013
میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے دتہ خیل میں واقع پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خار قمر پوسٹ پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ پسپا کیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا، جس میں 2 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوا۔