18 ستمبر ، 2013
دبئی…پے درپے تنازعات اور ٹیموں کے اعتراضات کے بعد آئی سی سی نے امپائر ڈی سیشن ری ویو سسٹم میں ترامیم کر دیں۔ ٹیسٹ میچز میں ری ویو کی تعداد بڑھا دی گئیں۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے قوانین پر عمل یکم اکتوبر سے تجرباتی بنیاد پر گا۔ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کو 80 اوورزکے بعدمزید دو ری ویوزملیں گے۔ آئی سی سی نے میچ آفیشلز کو چکمہ دینے والے کپتانوں کے بھی پرکاٹ دئیے۔کپتان کو سلو اوور ریٹ پر پابندی سے بچانے کیلئے ڈمی کپتان کا ڈرامہ نہیں چلے گابلکہ سلور اوور ریٹ پر اصلی اور ڈمی دونوں کپتان سزا کے حقدار ہوں گے!اس کے علاوہ اگر ون ڈے میچ شروع ہونے سے پہلے پچیس اوورز یا اس سے کم اوورز کا کرانے کا فیصلہ ہو جائے تو ایک ہی نئی گیند استعمال ہو گی۔