پاکستان
19 ستمبر ، 2013

نوجوانوں کی آمدورفت سے پاک بھارت دوستی بڑھ سکتی ہے،سروے

نوجوانوں کی آمدورفت سے پاک بھارت دوستی بڑھ سکتی ہے،سروے

کراچی …پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ کیا پاکستان اور بھارت کے نوجوان اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں؟۔ پاکستان کی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے ۔جو جیو نیوز ، جنگ اخبار اور دی نیوز کے گیلپ پاکستان کے تعاون سے کرائے گئے سروے میں اپنی رائے دے رہے تھے۔ سروے میں عوام سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی اور بھارتی نوجوانوں کی سرحدپار آمدورفت دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھا سکتی ہے؟۔جواب میں 68 فیصد افراد نے اس رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارتی نوجوانوں کی سرحد پار آمدورفت دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھا سکتی ہے ، 14 فیصد کا کہنا تھا کہ اس طریقے سے دوستانہ تعلقات نہیں بڑھ سکتے جبکہ 17 فیصد نے کہا کہ نہ وہ اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں نہ اختلاف۔ 1 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں :