19 ستمبر ، 2013
لندن … لندن میں سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر کی بیٹی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش نا کام ہوگئی۔ سابق وزیراعظم ٹونی بلئیرکی بیٹی 29 سالہ بیرسٹر کیتھرین بلیئر پر 2 مسلح چوروں نے بندوق تان لی اور نقدی و زیورات کا مطالبہ کیا۔ میرل بورن کے علاقے میں گھر کے قریب کیتھرین بلیئر اور ان کے دوست چہل قدمی کیلئے نکلے تھے کہ چوروں سے سامنا ہوگیا، لیکن چور خالی ہاتھ فرار ہوگئے اور دونوں حیران و پریشان دیکھتے ہی رہ گئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے اس وقت علاقے میں چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔