دنیا
19 ستمبر ، 2013

شام کے خلاف فوجی کارروائی کاآپشن کھلا رکھا جائے گا، نیٹو

شام کے خلاف فوجی کارروائی کاآپشن کھلا رکھا جائے گا، نیٹو

برسلز…نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن کھلا رکھا جائے گا۔ برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسین نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے امریکا روس معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف فوجی آپریشن کا آپشن بھی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سفارتی اور سیاسی سطح پر فوجی کارروائی کے آپشن پر بات کی جائے۔ راسموسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 21اگست کو دمشق کے قریب ہونے والے حملے میں سیرین گیس استعمال کی گئی، جس میں1400افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :