پاکستان
20 ستمبر ، 2013

سپریم کورٹ میں کراچی امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت جاری

سپریم کورٹ میں کراچی امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت جاری

کراچی … سپریم کورٹ میں کراچی امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے، پولیس نے کہا ہے کہ ولی بابر کیس میں مارے گئے گواہوں کے مقدمات دوبارہ کھل گئے، اہم ترین گواہ زندہ اور حفاظتی تحویل میں ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کراچی امن و امان عملدرآمد کیس کی سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں مارے گئے گواہوں کے مقدمات دوبارہ کھل گئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ولی بابر قتل کیس کا اہم ترین گواہ زندہ اور حفاظتی تحویل میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کی سماعت میں چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی میں امن وامان سے متعلق رپورٹ پیش کی تھی جس پر چیف جسٹس نے حکومتی اقدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پرائیویٹ وکیل کی جانب سے کسٹمز کلکٹر، میرین ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کوسٹ گارڈز کی مشترکا رپورٹ پر بھی برہمی کا اظہار کیاتھا۔ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اسلحہ اسمگلنگ سے متعلق کمیشن کی رپورٹ پر اٹارنی جنرل آف پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی رینجرز سندھ کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :