کھیل
20 ستمبر ، 2013

چیمپینز لیگ:فیصل آباد وولفز نے کندوراتا میرون کو10 رنز سے ہرادیا

چیمپینز لیگ:فیصل آباد وولفز نے کندوراتا میرون کو10 رنز سے ہرادیا

موہالی…چیمپینز لیگ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم فیصل آباد وولفز نے کندوراتا میرون کو دس رنز سے ہرا تو دیا لیکن جیت کے باوجود ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گی،مصباح الحق نے 93رنز کی میچ وننگز اننگز کھیلی ،آخری گروپ میچ میں بھی فیصل آباد کا آغاز مایوس کن رہا،22رنز تین کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے لیکن مصباح الحق ایک بار پھر ڈٹ گئے اورکندوراتا کے بولرز کی خوب درگت بنائی،انہوں نے پانچ چھکے اورچھ چوکے کے ساتھ صرف ساٹھ گیندوں پر 93رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،اور ٹیم کااسکور چھ وکٹ پر 146تک پہنچا دیا۔جواب میں کندوراتا کی پہلی وکٹ جلد گری ،پھر سنگاکا کے 44اور اوپل تھارنگاکے25رنز نے میچ دلچسپ بنا دیا،لیکن فتح رہی فیصل آباد وولفز کے نام ،دس رنز سے مصباح الحق مین آف دی میچ رہے۔

مزید خبریں :