پاکستان
19 مارچ ، 2012

بجلی کے نرخ ساڑھے 6روپے فی یونٹ تک بڑھائے جانے کا امکان

بجلی کے نرخ ساڑھے 6روپے فی یونٹ تک بڑھائے جانے کا امکان

اسلام آباد … عوام پر مزید بجلیاں گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور بجلی کے نرخ ساڑھے 6روپے فی یونٹ تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواستوں پر عوامی سماعت کل اسلام آباد میں کرے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر، نومبر، دسمبر اور جنوری کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی 4 درخواستیں بھیجی گئی ہیں۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر کیلئے 2.23روپے،نومبر کیلئے 1.29روپے، دسمبر کیلئے 98 پیسے اور جنوری کیلئے 1.96 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کل (منگل کو) چاروں مہینوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے عوامی سماعت کی جائے گی۔

مزید خبریں :