21 ستمبر ، 2013
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا جو اتوارکی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت آج صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔