پاکستان
21 ستمبر ، 2013

پاکستان نے سینئر طالبان رہنما ملا برادر کو رہا کردیا

پاکستان نے سینئر طالبان رہنما ملا برادر کو رہا کردیا

اسلام آباد…پاکستان نے اہم طالبان رہ نما ملا عبد الغنی برادر کو رہا کردیا۔تاہم انھیں افغانستان کے حوالے نہیں کیاجائے گا ۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان عمر حامد نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملا برادر کی رہائی کی تصدیق کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملابرادر کو رہا کرنے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل میں تعاون کرنا ہے ۔ ملا برادر کو دو ہزار دس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔وہ طالبان کے بانی قائدین میں سے ہیں اور طالبان دور میں ہرات صوبے کے گورنر اور طالبان کی فوج کے سربراہ رہے ہیں۔ وہ افغانستان میں طالبان کارروائیوں کی نگرانی کے علاوہ تنظیم کے رہنماوٴں کی کونسل اور تنظیم کے مالی امور بھی چلاتے تھے ۔ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل کے لیے اب تک تقریبا اکتیس طالبان کو رہا کرچکا ہے ۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ملا برادر جیسے بڑے طالبان رہ نما کی رہائی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مفاہمتی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں :