پاکستان
21 ستمبر ، 2013

چیئرمین نیب:وزیراعظم کو جسٹس اجمل میاں پر اعتراض، جسٹس چوہدری اعجاز کا نام پیش کردیا

چیئرمین نیب:وزیراعظم کو جسٹس اجمل میاں پر اعتراض، جسٹس چوہدری اعجاز کا نام پیش کردیا

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے چےئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے تجویز کردہ (ر) جسٹس اجمل میاں کے نام پر اعتراض کر دیا اور حکومت کی جانب سے جسٹس(ر)چوہدری اعجاز کا نام پیش کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم نے جمعے کے روز ملاقات میں نیب چئرمین کی تقرری پر مشاورت کی اور خورشیدشاہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) اجمل میاں کا نام تجویز کیا۔ آج ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو اجمل میاں کے نام پر اعتراض کیا اور بتایا کہ تین نومبر دو ہزار سات کو مشرف کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کے وقت اجمل میاں وفاقی سیکرٹری قانون تھے اور اس ایمرجنسی کے تحت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دیگر ساٹھ ججوں کو نظر بند کیا گیا تھا۔ اپوزیشن زرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجمل میاں کا نام مسترد کرتے ہوئے نیب چےئرمین کی تقرری پرمشاورت کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج (ر)جسٹس چوہدری اعجاز کا نام پیش کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سید خورشید شاہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جسٹس(ر) چوہدری اعجاز کے نام کی منظوری یا مسترد کرنے کے لئے ویزر اعظم سے چند روز میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :